Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

قومی ٹیم کا ایک اور اہم کھلاڑی آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

گزشتہ دنوں فاسٹ بولر خرم شہزاد بھی انجری کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوئے تھے
شائع 23 دسمبر 2023 10:39am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

آسٹریلیا کیساتھ دوسرے ٹیسٹ سے پہلے قومی ٹیم کو ایک اور جھٹکا لگ گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم لیگ اسپنر نعمان علی اپینڈکس کا شکار ہونے کے باعث آسٹریلیا کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔ ٓ نعمان علی کا اپینڈکس کا آپریشن کردیا گیا اور میلبرن کے اسپتال میں زیر علاج ہیں، اسپن گیند باز کو آج شام تک اسپتال سے ڈسچارج بھی ہو جائیں گے۔

گزشتہ دنوں پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر خرم شہزاد بھی انجری کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے تھے۔

فاسٹ باؤلر پسلی میں فریکچر کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوئے، انہوں نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بائیں پسلی میں تکلیف کی شکایت کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے ابرار احمد کی جگہ ساجد علی کو شامل کرنے کا فیصلہ

خرم شہزاد آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر

اس کے علاوہ ٹیسٹ سیریز سے قبل پاؤں کی انجری کے شکار لیگ اسپئینر ابرار احمد بھی تین ٹیسٹ میچوں سے باہر ہوگئے تھے اور ان کی جگہ سلکشن کمیٹی نے ساجد علی کو ٹیم مٰن شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا پانچ روزہ میچ 26 دسمبر سے ایم سی جی میں شروع ہوگا۔

Pakistan Cricket Team

Pakistan vs Australia

Khurram Shehzad

MCG

nauman ali

PAKISTAN CRICKET BOARD (PCB)