Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی ڈگری بنانے میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

سابق سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے بھی یہی جعلی ڈگری حاصل کی تھی، ایف آئی اے ترجمان
شائع 23 دسمبر 2023 09:54am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ڈگری بنانے میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم محمد امین بیگ جعلی ڈگری بنانے میں ملوث تھا اور انٹرنیشنل یونیورسٹی سری لنکا کے نام سے جعلی ڈگری جاری کرتا تھا۔

ایف آئی اے ترجمان نے کہا کہ ملزم امین بیگ کو جعلی ڈگری بنانے اور جاری کرنے کے الزام میں اسلام آباد کے علاقےایف 10 سے گرفتار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے سابق سربراہ جعلی ڈگری پر گرفتار

ترجمان نے بتایا کہ سابق سی ای او ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے بھی یہی جعلی ڈگری حاصل کی تھی۔

واضح رہے کہ شیخ اختر حسین نے جعلی ڈگری پر سی ای او کی تعیناتی حاصل کی، ملازمت کے حصول کے لیے ملزم کی پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی نکلی جس کے بعد ایف آئی اے نے گزشتہ دنوں انہیں گرفتار کیا تھا۔

FIA

اسلام آباد

Fake Degrees