Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

رواں سال سینیٹ کے 56 اجلاسوں میں کتنے بل اور قراردادیں منظور ہوئیں

ستمبر اور اکتوبر میں سینیٹ کا کوئی اجلاس نہیں بلایا گیا
شائع 23 دسمبر 2023 09:25am
سینیٹ آف پاکستان۔ فوٹو — فائل
سینیٹ آف پاکستان۔ فوٹو — فائل

سال 2023 کے دوران سینیٹ اجلاسوں میں متعدد بل اور قرار دیں منظور ہوئیں تاہم ایوان بالا میں شدید گہما گہمی بھی نظر آئی۔

سال بھرسینیٹ کے 56 اجلاس ہوئے جس میں ایوان بالا نے 65 بل، 55 سفارشات اور27 قراردادیں منظورکیں۔ نگران حکومت نے اسحاق ڈار کو قائد ایوان بنایا جب کہ قانون سازی کے ساتھ سینٹ اجلاس میں گرما گرمی، احتجاج، واک آوٹ اور شورشرابہ بھی ہوتا رہا۔

سینیٹ کا پہلا اجلاس 13 جنوری اور آخری 27 نومبر 2023 کو ہوا، سینیٹ اجلاس میں قائد ایوان، اپوزیشن لیڈر اور اراکین کی مراعات کا بل بھی منظورکیا گیا ہے۔

عام انتخابات مقررہ وقت پرکرانے کے حق اورخصوصی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف قراردادوں سمیت 27 قراردادیں منظورکی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں اسٹیل مل سے پونے دو کروڑ روپے چوری کا انکشاف

سینیٹ نے غداری سے متعلق دفعہ 124 (اے) کے خاتمے کا بل منظور کرلیا

اسحاق ڈار کے قائد اعوان بننے کےعلاوہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا چیف وہپ سینیٹ بنے جب کہ ن لیگی سینیٹررانا مقبول احمد کا انتقال بھی اسی برس ہوا اور پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین سینیٹ نشست سے مستعفی ہوئے۔

اسلام آباد

Senate session

Caretaker government

Senate of Pakistan