Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بین الاقوامی کامیابی سمیٹنے والی پاکستانی فلم ’اِن فلیمز‘ آسکر کی دوڑ سے باہر

فلم نے ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں ’پیپلز چوائس ایوارڈ‘ میں نامزدگی حاصل کی تھی
شائع 23 دسمبر 2023 08:47am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستانی فلمساز ضرار خان کی فلم ’ان فلیمز‘ کو آسکر 2024 کی دوڑ سے باہر کردیا گیا۔

پاکستان کی طرف سے اس ہارر فلم کو آسکر کیلئے بھیجا گیا تھا، لیکن اکیڈمی ایوارڈ کی جاری تازہ شارٹ لسٹ میں فلم کا نام نہیں شائع کیا گیا۔

فلم کو انعم عباس نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ ایگزیکٹیو پروڈیوسرز شانت جوشی، ٹوڈ براؤن، اور میکزیم کوٹری ہیں۔

ان فلیمز کی مرکزی کاسٹ میں رمیشا ناول، بختاور مظہر، عدنان شاہ ٹیپو اور عمیر جاوید شامل ہیں۔

فلم کی کہانی ایک ماں اور بیٹی کے گرد گھومتی ہے اور اس میں پدرسری اقدار کیخلاف خواتین کے حقوق کے موضوعات کا احاطہ کیا گیا ہے۔

فلم میں کوئی بھی گلیمر یا گانا موجود نہیں، اس کی کہانی انتہائی سادہ مگر آرٹ سے بھرپور رکھی گئی ہے جو دیکھنے والوں کو اپنے ساتھ جڑے رہنے پر مجبور کرتی ہے۔

فلم کی کہانی ضرار خان نے لکھی ہے اور انہوں نے ہی اس کی ہدایات دی ہیں، فلم کی مکمل شوٹنگ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ہوئی اور اس کی کاسٹ میں شامل زیادہ اداکار بھی سندھ سے تعلق رکھتے ہیں۔

فلم نے ٹورنٹو فلم فیسٹیول میں ’پیپلز چوائس ایوارڈ‘ میں نامزدگی بھی حاصل کی لیکن فلم آسکرایوارڈ حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

entertainment

lifestyle

Pakistani movie

IN FLAMES

Oscar award