Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ میں اضافہ، مزید 2 مشیر شامل

نگران وزیراعلیٰ نے محمد اشفاق اور ارشاد حسین کو بطور مشیر کابینہ میں شامل کیا
شائع 22 دسمبر 2023 11:54pm

خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ میں اضافہ کردیا گیا، کابینہ میں مزید 2 مشیروں کی تقرری کردی گئی۔نگران وزیراعلیٰ نے محمد اشفاق اور سید ارشاد حسین کو بطور مشیر کابینہ میں شامل کیا۔

نئے مشیروں سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیے کے مطابق نگراں وزیراعلی خیبرپختونخوا نے حکومت میں 2 مشیروں کی تقرری کردی۔ محمد اشفاق اور سید ارشاد حسین کو کابینہ کا حصہ بنایا گیا۔

حکام کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ نے گورنر کو 2 مشیروں کی تعیناتی کی سمری بھیجھی تھی۔

دوسری طرف نگران وزیراعلی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت خوشحال خیبرپختونخوا پروگرام سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعلیٰ کو پروگرام کے تحت اٹھائے جانے والے اقدامات پر اور جنرل الیکشن 2024 کی تیاریوں کے حوالے سے خیبرپختونخوا نگران کابینہ کو بریفنگ دی گئی۔

صوبائی کابینہ نے الیکشن کمیشن کی ہدایات اور ایس او پیز پر من وعن عملدرآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔

اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مقابلے کے لئے یکساں ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہیں، سیاسی جماعتیں اپنی انتخابی مہم کے دوران قواعد ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔

انھوں نے کہا کہ سیاسی اجتماعات مخصوص مقامات پر منعقد کئے جائیں، انتخابات میں اخراجات کے شفاف اور موثر استعمال کو یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر صوبے بھر میں 15737 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے، خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 55 اور صوبائی اسمبلی کی 145 نشستوں پر الیکشن ہونگے۔

خوشحال خیبرپختونخوا پروگرام سے متعلق جائزہ اجلاس میں متعلقہ صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری اور انتظامی سیکرٹری نے شرکت کی جبکہ ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کی بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔

KPK caretaker government

Caretaker CM KPK Arshad Hussain Shah

Election 2024