Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداکارہ ایمن سلیم رشتہ ازدواج میں منسلک

اداکارہ کے شریک حیات کا نام کامران ملک ہے
شائع 22 دسمبر 2023 11:18pm

شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ایمن سلیم اور کامران ملک رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن سلیم نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کی اطلاع دی۔

ایمن سلیم نے لکھا کہ ’یہ ہے میرے ہمیشہ کے لیے۔‘ الحمدللہ۔’

اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں شادی کی تاریخ 22 دسمبر 2023 درج کی۔

اداکارہ کے منیجر خاور بیدی نے بھی اداکارہ کے نکاح کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیو شیئر کیں اور انہوں نے ایمن سلیم کے شریک حیات کا نام بھی بتایا۔

خاور بیدی نے ایمن سلیم کے شریک حیات کا نام کامران ملک بتایا، تاہم انہوں نے ان سے متعلق مزید کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

Aymen Saleem