Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

انسٹا گرام پر فلسطینی صحافی امریکی صدر سے آگے

فلسطینی صحافی معتز عزیزہ کے فالوورز کی تعداد 17.3 ملین ہوگئی
شائع 22 دسمبر 2023 09:45pm
فوٹو ــ سوشل میڈیا
فوٹو ــ سوشل میڈیا

انسٹا گرام پر فلسطینی صحافی معتز عزیزہ امریکی صدر جو بائیڈن سے آگے نکل گئے، ان کے فالوورز کی تعداد 17.3 ملین ہوگئی جبکہ امریکی صدر کے فالورز کی تعداد 17.2 ملین ہے۔

انسٹاگرام پر مقبولیت کو چھونے والے صحافی نے غزہ پر اسرائیلی بمباری کے دوران اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر بہادری سے کوریج کی اور صہیونی جارحیت سے دنیا کو آگاہ کیا۔

معتز عزیزہ نے غزہ میں بھرپور کوریج کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کو درپیش سلامتی، صحت اور دیگر مسائل کو اجاگر کیا اور جنگی حالات کو بھی خاطر میں نہ لائے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انسٹاگرام اسٹوری پر فلسطینی صحافی معتز عزیزہ نے جو بائیڈن کے مقابلے میں اپنے فالوورز کی تعداد کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں صحافی کے فالوورز 17.3 ملین جبکہ امریکی صدر کے 17.2 ملین فالوورز دیکھے جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے غزہ کےعلاقے شجاعیہ پر بھی قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا۔ خان یونس میں یورپی اسپتال کے قریب بمباری سے 55 فلسطینی شہید ہوئے۔

7 اکتوبر کے بعد سے غزہ میں شہدا کی تعداد 20 ہزار سے زائد ہوگئی جبکہ 52 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہیں۔ اور گرفتار فلسطینیوں کی تعداد 4 ہزار 500سے زائد ہوگئی۔

Joe Biden

Israel Palestine conflict

Motaz Azaiza