Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صدر اور نگراں وزیر اعظم کا بلوچ مظاہرین پر اسلام آباد پولیس کے تشدد پر اظہار تشویش

صدر عارف علوی سے گورنر بلوچستان کی بھی ملاقات، مظاہرین پر پولیس تشدد پر تبادلہ خیال
شائع 22 دسمبر 2023 07:59pm

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے بلوچ مظاہرین پر ہونے والے پولیس تشدد پر تشویش کا اظہار کیا۔

ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے بلوچ مظاہرین کے خلاف اسلام آباد پولیس کے رویے کو نامناسب قرار دیا اور کہا کہ پولیس کو مظاہرین کے خلاف سختی سے پیش نہیں آنا چاہیئے تھا۔

نگراں وزیر اعظم نے صدر مملکت کو آگاہ کیا کہ گرفتار مظاہرین کو ذاتی مچلکوں پر رہا کر رہے ہیں۔

صدر سے گورنر بلوچستان کی ملاقات، پولیس تشدد پر تبادلہ خیال

دوسری جانب صدرمملکت عارف علوی سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی کاکڑ نے بھی ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی صورتحال اور مظاہرین پر پولیس تشدد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں گفتگو کی گئی کہ پولیس کو اختیارات سے تجاوز نہیں کرنا چاہیئے تھا۔

ملک عبدالولی کاکڑ نے کہا کہ پولیس کو مظاہرین سے تحمل اور ہمدردی سے پیش آنا چاہیئے تھا اور اپنے حد و اختیار سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے تھا۔

مزید پڑھیں

مارچ کے شرکاء نے پتھروں اور ڈنڈوں سے حملہ کیا، پولیس رپورٹ، 282 گرفتار

تربت واقعے اور احتجاج پر حکومت نے نوٹس لے لیا، تحقیقات کے لئے انکوائری ٹربیونل تشکیل

بالاچ مولابخش کے قتل کا مقدمہ پولیس افسر اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف درج، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا سربراہ تبدیل

گورنر بلوچستان نے مطالبہ کیا کہ پولیس احتجاج کرنے والوں کو فوری رہا کرے۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔

اسلام آباد

President Arif Alvi

Arif Alvi

islamabad police

Balochistan law and order situation

governor balochistan

anwar ul haq kakar

malik abdul wali kakar

Caretaker Prime Minister Anwar ul Haq Kakar

Caretaker Prime Minister Anwaar ul Haq Kakar

PM KAKAR

PM ANWAR UL HAQ KAKAR