Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42 فیصد سے زائد پر برقرار

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی
شائع 22 دسمبر 2023 06:36pm
فائل ۔۔۔ فوٹو
فائل ۔۔۔ فوٹو

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی۔ مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 42 فیصد سے زائد پر برقرار ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں ہفتے میں 18 اشیاء ضروریہ مہنگی اور 9 کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے انڈے، جلانے کی لکڑی، پیاز، لہسن اور دالیں مہنگی ہوئیں، ایک ہفتے میں جلانے کی لکڑی 7 روپے 94 پیسے فی من مہنگی ہوئی جبکہ ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 36 روپے 69 پیسے مہنگے ہوگئے۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ہفتے پیاز فی کلو تقریباً 2 روپے مہنگی ہوئی، پیاز کی فی کلو قیمت تقریباً 163روپے تک پہنچ گئی۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے دال ماش، دال مونگ اور چائے کی پتی بھی مہنگی ہوئی۔

ایک ہفتے میں آلو فی کلو 11روپے 65 پیسے سستے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران چینی، چکن اور ٹماٹر بھی سستے ہوئے۔

economic crisis

Pakistan Inflation

Bureau of statistics Pakistan