Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئی سادہ و معصوم سا ایس ایم ایس بھی کسی کی لٹیا ڈبو سکتا ہے

امریکہ میں ایک شخص نے بیوی کو بتایا وہ چرچ میں ہے، وڈیو سے پتا چلا وہ تو کسی خاتون کے ساتھ تھا
شائع 22 دسمبر 2023 04:16pm

کبھی کبھی کوئی ”معصوم“ ایس ایم ایس بھی انسان کو مشکلات سے دوچار کرسکتا ہے, بلکہ لٹیا ہی ڈبو سکتا ہے۔ امریکہ میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو بظاہر سادہ اور بے ضرر سا ایس ایم ایس بھیجا جس میں اسے ایک چرچ کی دعائیہ تقریب میں شرکت کے بارے میں بتایا۔ ساتھ ہی ساتھ اس نے یہ بھی بتایا کہ وہاں اس کا فیورٹ گلوکار آیا ہوا ہے۔ بیوی کو کچھ شک ہوا تو اس نے ”تحقیقات“ کی جس سے پتا چلا کہ شوہر اسے دھوکا دے رہا ہے۔

یونیورسٹی آف انڈیانا پولس میں نفسیات کی پروفیسر ڈاکٹر سامنتھا گرے نے ہفنگٹن پوسٹ کے لیے ایک مضمون میں بتایا کہ 2018 میں ویلینٹائن ڈے پر شوہر نے ایک ایس ایم ایس بھیجا۔ شک ہونے پر خفیہ ”تحقیقات“ کی تو معلوم ہوا کہ وہ تو 13 سال سے دھوکا دیتا آیا ہے۔

سامنتھا کو اس کے شوہر نے بتایا تھا کہ وہ دفتر کے ساتھی کے ساتھ ایک چرچ کی دعائیہ تقریب میں شریک تھا اور اپنے احساسات اسے بتانا چاہتا تھا۔ شوہر نے جس چرچ کے بارے میں بتایا جب اس کے بارے میں گوگل پر سرچ کی گئی تو سامنتھا کومعلوم ہوا کہ وہ تو کسی اور ریاست میں تھا۔

سامنتھا نے جب چرچ کی دعائیہ تقریب کی وڈیو تلاش کی تو اپنے شوہر کو ایک خاتون کا ہاتھ تھامے ہوئے پایا۔ دوسرے ہاتھ سے وہ بیوی کو ایس ایم ایس بھیج رہا تھا۔

Wife

SMS

LIE