Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’زندگی میں بہت سے لوگ خود پرست ہوتے ہیں‘، میکال ذوالفقار

اداکار کی ڈرامہ 'جیسے آپ کی مرضی' میں اپنے کردار سے متعلق گفتگو
شائع 22 دسمبر 2023 03:54pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے نوجوان اداکارمیکال ذوالفقار نے اپنے مقبول ڈرامے ’جیسے آپ کی مرضی‘ کو خود کیلئے اب تک کی بہترین پرفارمنس قرار دے دیا۔

پاکستانی اداکار نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی اردو کودیے گئے ایک انٹرویو میں اپنے ڈرامے سے متعلق کُھل کر گفتگو کی۔

انہوں نے اپنے اس ڈرامے کو اپنا پسندیدہ ڈرامہ کہتے ہوئے کہا کہ ’عموماً ہمارے ڈراموں میں عورتوں کے کردار ہی کہانی کو آگے بڑھاتے ہیں جس میں عورت کا کردار ہی زیادہ مضبوط ہوتا ہے لیکن اس کیس میں ایسا نہیں تھا‘۔

میکال ذوالفقار نے ڈرامے کے مرکزی کردار ”شیری“ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’زندگی میں بہت سے لوگ خود پرست ہوتے ہیں‘۔

ڈرامے میں اداکاری سے متعلق انہوں نے کہا کہ ’میں نے کوشش کی کہ وہ زبردستی کیے ہوئے سین نہ لگیں اور اگر وہ لڑ بھی رہا ہے تو وہ ایک روانی میں لڑ رہا ہے، جو ڈائیلاگ دے رہا ہے وہ روانی میں ہوں۔ میں رُک رُک کر بھی بول سکتا تھا، توقف کر کے اپنی بات اور ڈائیلاگ کہہ سکتا تھا لیکن میں اُس کو روانی میں رکھنا چاہتا تھا‘۔

میکال ذوالفقار نے ڈرامے پرملنے والے ردِعمل سے متعلق بتایا کہ ’کافی عورتوں کا تو یہی کہنا تھا کہ میرا میاں تو ایسا ہی تھا یا میرے ساتھ ایسا ہی ہوا اور کچھ لوگوں نے یہ بات درد بھرے انداز میں کی کہ میرے ساتھ ایسا ہوا جو سُن کے مجھے دُکھ بھی ہوا‘۔

Interview

Pakistani Actor

drama

BBC

lifestyle

شخصیات

Pakistani drama

showbiz celebrities

Mikaal Zulfiqar

Jaise Apki Marzi