Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں پی پی اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے، شدید نعرے بازی

پی پی، ن لیگ کے امیدوار نامزدگی فارمز وصول و جمع کرانے پہنچے تھے
شائع 22 دسمبر 2023 03:43pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

ملیر میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسری کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

کراچی کے علاقے ملیر میں ڈپٹی کمشنر کے آفس میں مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے کارکنان آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی۔

دونوں جماعت کی جانب سے ایم این اے کی 3 نشستوں 229، 230 اور 231 پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے حکیم بلوچ، جام کریم اور آغا رفیع نے فارم جمع کرائے، جب کہ ن لیگ کے قادر کلمتی، ظفرعلی شجرا اور یعقوب خاصخیلی نے اپنے اپنے فارم جمع کرائے۔

پی پی، ن لیگ کے امیدوار نامزدگی فارمز وصول و جمع کرانے پہنچے تو دونوں جماعتوں کے کے کارکنان آمنے سامنے آگئے، تاہم رہنماؤں نے مداخلت کرکے معاملے پر قابو پالیا اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

Pakistan People's Party (PPP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)