Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ویرات کوہلی اچانک ٹیم چھوڑ کر جنوبی افریقا سے ممبئی پہنچ گئے

بھارت اور پروٹیز کیخلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کھیلا جائے گا
شائع 22 دسمبر 2023 03:22pm
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی۔ فوٹو — فائل
بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی۔ فوٹو — فائل

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی اچانک ٹیم کا ساتھ چھوڑ کر جنوبی افریقا سے واپس ممبئی پہنچ گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ویرات کوہلی کو فیملی ایمرجنسی کی وجہ سے اپنے وطن واپس جانا پڑا تھا لیکن توقع کی جارہی ہے کہ وہ جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے دستیاب ہوں جائیں گے۔

کوہلی کرکٹ بورڈ اور مینجنمٹ کی منطوری کے بعد تین روز قبل ممبئی کے لیے روانہ ہوئے تھے تاہم ان کی جنوبی افریقا واپسی آج متوقع ہے۔

بھارت اور پروٹیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

جنوبی افریقا کے سابق کپتان کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

ورلڈ کپ فائنل ہارنے کے بعد بڑی ہلچل، ویرات کوہلی نے بڑا فیصلہ کرلیا

جنوبی افریقا کے خلاف ون ڈے سیریز کے اختتام اور جمعہ کو تین روزہ پریکٹس میچ کے ختم ہونے کے بعد بھارتی ٹیم جوہانسبرگ میں جمع ہوکر ٹیسٹ کھیلنے سنچورین جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق 30 دسمبر کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے اختتام کے بعد بھارتی ٹیم کیپ ٹاؤن جائے گی جہاں سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 3 جنوری سے شروع ہوگا۔

virat kohli

BCCI

mumbai

Indian cricket team

india vs south africa