Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جنوبی افریقا کے سابق کپتان کا ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

36 سالہ کرکٹر اپنا آخری ٹیسٹ بھارت کے خلاف کیپ ٹاؤن میں کھیلیں گے
شائع 22 دسمبر 2023 02:39pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

جنوبی افریقا کے سابق ٹیسٹ کپتان اور اوپننگ بلے باز ڈین ایلگر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

کرک انفو کے مطابق ڈین ایلگر اپنے ٹیسٹ کیریئر کی آخری سیریز بھارت کے خلاف کھیلیں گے، پروٹیز اور بھارت کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 3 جنوری سے کیپ ٹاؤن میں ہوگا۔

ایلگر اگر بھارت کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچوں کے لیے پلیئنگ الیون میں شامل ہوتے ہیں تو وہ 12 سال پر محیط کیریئر میں 86 ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

ڈین ایلگر کا کہنا تھا کہ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میرا آخری ٹیسٹ ہوگا، دنیا میں میرا یہ پسندیدہ اسٹیڈیم ہے جہاں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ رن بنایا اور امید ہے کہ اپنا میرا آخری رن بھی اسی گراؤنڈ میں اسکور کروں۔

یہ بھی پڑھیں:

عماد وسیم نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل آئی سی سی نے ’لوگو‘ کیوں تبدیل کیا؟

2012 میں ڈیبیو کرنے والے 36 سالہ ڈین ایلگر 5146 رنز کے ساتھ جنوبی افریقا کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے آٹھویں کھلاڑی ہیں۔

cricket

South Africa

dean elgar

india vs south africa