Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرمیسن چکن: فوری بنائیں اور لطف اُٹھائیں

کھانے کے شوقین نجوان کیلئے آسان ترین ترکیب
شائع 22 دسمبر 2023 03:00pm
اسکرین گریب: ایکس
اسکرین گریب: ایکس

کھانوں کے شوقین افراد کیلئے کھانا بنانے کا عمل بھی خاصا پسندیدہ ہوتا ہے، لیکن منفرد اور مزیدار کھانے کی تیاری کا سوچ کر اکثر ہی کے چھکے چھوٹ جاتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جو ان کھانوں کے شوقین نوجوان کیلئے کارآمد ثابت ہوسکتی ہے۔

وائرل ویڈیوز میں چکن سے بنی مزیدار ڈشز کی تراکیب بتائی گئی ہیں جو صرف کچھ ہی دیر میں تیار کی جاسکتی ہیں۔

ذیل میں ویڈیو میں بتائی گئی ڈشز میں سے ایک آسان ترین چکن سے بنی ترکیب بیان کی گئی ہے۔

اجزا:

چکن تھائس 4 عدد، نمک 2 چائے کا چمچ، پسی کالی مرچ 1 چائے کا چمچ، کٹے لہسن 3 عدد، آدھی باریک کٹی پیاز، کٹا ٹماٹر 1 عدد، پالک کے پتے 2 کپ، 2 کپ فریش کریم، پرمیسن چیز آدھا کپ اور پارسلے 2 کھانے کے چمچ۔

ترکیب:

  • سب سے پہلے چکن کو نمک اور پسی کالی مرچ لگا کر ایک گھنٹے کیلئے رکھ دیں۔

  • ایک فرائی پین میں تیل ڈال کر چکن کودونوں سائیڈ سے ہلکا فرائی کرلیں۔

  • اس کے بعد ایک دوسرے فرائی پین میں آئل ڈال کر اس میں لہسن، پیاز، ٹماٹر اور پالک ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔

  • اس کے بعد اس میں کریم، پرمیسن چیز، نمک، پسی کالی مرچ اور پارسلے شامل کریں۔

  • آخر میں اس میں چکن ڈال کر 20 منٹ مزید پکائیں۔

Viral Video

Women

lifestyle

chicken

Food Lover

Cooking

recipes

X Twitter

Foods