Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لال جوڑا پہنے یمنیٰ زیدی کا دلکش رقص، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اداکارہ نے قریبی شادی پر اس رقص سے مداحوں کے دل جیت لیے
شائع 22 دسمبر 2023 01:47pm
اسکرین گریب: یمنیٰ زیدی/انسٹاگرام
اسکرین گریب: یمنیٰ زیدی/انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی کا شادی کے موقع پر کیے گئے رقص نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پراپنی رقص کرتی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں سرخ جوڑے میں ملبوس خوبصورت یمنیٰ زیدی کو اپنی خاندانی شادی پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ میری نئی آنے والی فلم ”نایاب“ کا میرا نیا پسندیدہ دیسی ڈانس ہے‘۔

اداکارہ اپنی آنے والی فلم ’نایاب‘ کے مقبول گانے ’شیندی‘ پر رقص کر رہی ہیں۔ سُرخ اور گولڈن رنگ کے اس لباس میں ان کا یہ دلکش رقص سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے بعد سے اداکارہ کی اس سادہ اور کلاسیکل لُک کو بھی خوب پسند کیا جارہا ہے۔

اداکارہ کی اس ویڈیو کو نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ ساتھی شوبز شخصیات کی جانب سے بھی خوب سراہا جارہا ہے۔

یمنیٰ زیدی اور پاکستانی اداکار اُسامہ خان فلم ’نایاب‘ سے اپنا ڈیبیو کریں گے، فلم میں یمنیٰ کو بطورِ کرکٹر اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔

رواں ماہ فلم کے گانے ’مینٹل سا دل‘ اور ’شیندی‘ ریلیز کردیے گئے تھے جو ریلیز کے فوراً بعد ہی مقبول ہوگئے تھے۔

یمنیٰ زیدی کو بہترین اسکرپٹ کے انتخاب کے سبب جانا جاتا ہے۔ فلم کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد مداح اداکارہ کی فلم کی ریلیز کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

Instagram

Viral Video

Wedding

Pakistani Actress

شخصیات

Yumna zaidi

Social media reaction

showbiz celebrities

dance video

Family wedding