ایک ہفتے میں فی درجن انڈے 100 روپے مہنگے
شہریوں کا انتظامیہ سے انڈوں کی بڑھتی قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ
پشاور میں سردیاں آتے ہی فی درجن انڈے ایک ہفتے کے دوران 100 روپے مہنگے ہوگئے۔
انڈے کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کو پریشان کردیا، انڈے کی فی درجن قیمت میں صرف ایک ہفتے میں 100 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔
ایک ہفتے میں 100 روپے اضافے کے بعد فی درجن انڈے کی قیمت 320 سے بڑھ کر 480 روپے تک جا پہنچی جس کے باعث اس کی خریداری میں کمی آنا شروع ہوگئی۔
اس ضمن میں انڈوں کے کاروبار سے وابسطہ افراد کا کہنا ہے کہ سردیوں میں ڈیمانڈ بڑھ جانے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
پاکستانی فارما انڈسٹری کو ادویہ سازی میں متعدد مسائل کا سامنا، حل کیا ہے؟
دوسری جانب شہریوں نے انتظامیہ سے انڈوں کی بڑھتی ہوئی قیمت کا نوٹس لے کر قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
peshawar
eggs
Winters
chicken eggs
مقبول ترین
Comments are closed on this story.