Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے متعلق قانونی ٹیم کا اہم اجلاس طلب

ن لیگ کے قائد مریم نواز کے ہمراہ پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے
شائع 22 دسمبر 2023 12:23pm
فوٹو۔۔۔فائل۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔فائل۔ اسکرین گریب

مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرانے سے متعلق ان کی قانونی ٹیم کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، مریم سمیت دیگر رہنما پارٹی سیکرٹریٹ پہنچ گئے ہیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہو گا۔

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف جاتی امرا سے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے ہیں، مریم نواز بھی ان کے تھیں۔ جب کہ رانا ثنااللہ اور دیگر رہنما بھی ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف قانونی ٹیم کے ساتھ کاغذات نامزدگی مکمل کروائیں گے۔

Nawaz Sharif

nomination papers

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024