Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

اٹارنی جنرل کی مصروفیت کے باعث عمران خان کی درخواست پر سماعت ملتوی

اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں مصروفیت کی وجہ سے حاضر نہ ہوسکے
اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2023 12:26pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان کیمرہ ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔ اٹارنی جنرل سپریم کورٹ میں مصروفیت کی وجہ سے حاضر نہ ہوسکے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ان کیمرہ ٹرائل کے خلاف بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سماعت کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ سائفرکیس میں سپریم کورٹ میں آج ضمانت لگی ہوئی ہے، ایف آئی اے والے سپریم کورٹ سے فری ہو جائیں تو آجاتے ہیں۔

اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ عدالت سماعت میں وقفہ رکھ لیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کردیا، تاہم اٹارنی جنرل کی سپریم کورٹ مصروفیات کے باعث سماعت دوبارہ شروع نہ ہوسکی، اور عدالت نے 28 دسمبر تک کے لئے سماعت ملتوی کردی۔

imran khan

cypher case Imran Khan

IMRAN KHAN Adiyala Jail