روپیہ مزید تگڑا، ڈالر کی قیمت میں مزید کمی
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 79 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی
انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں 26 پیسے کی کمی ہوئی، جس کے بعد امریکی کرنسی ڈالر کا لین دین 282 روپے 53 پیسے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 282 روپے 79 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
ادھر انٹر بینک میں ڈالر 19 پیسے سستا ہونے کے بعد 282 روپے 60 پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کے دوران منفی رجحان دیکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
کے ایس ای 100 انڈیکس 102 پوائنٹس کمی کے بعد 62 ہزار 590 پر آگیا جو گزشتہ روز 62 ہزار 693 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
PSX
interbank
dollar vs rupee
dollar rates
USD VS PKR
100 index
dollar prices
US Dollars
Pakistan Stock Exchange (PSX)
مقبول ترین
Comments are closed on this story.