Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیرشرعی نکاح کیس: بشریٰ بی بی کی عدالت پہنچنے میں تاخیر پر سماعت میں وقفہ

ملزمہ آج عدالت میں پیش ہوں، سینئر سول جج قدرت اللہ
شائع 22 دسمبر 2023 10:46am
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

غیرشرعی نکاح کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے عدالت پیش ہونے میں تاخیر پر کیس کی سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کردی گئی ہے اور عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزمہ آج عدالت میں پیش ہوں۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، سماعت سینئر سول جج قدرت اللہ نے کی۔

بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری اور درخواست گزار خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے۔

جج قدرت اللہ نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کچھ دیر میں عدالت پیش ہوں گی۔

وکیل رضوان عباسی نے کہا کہ آج آپ نے ہائیکورٹ کو جیل ٹرائل کے لیے لیٹر لکھنا ہے، اور رجسٹرار ہائیکورٹ کو آگاہ کرنا ہوگا، ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کرنی ہیں، چالان کی نقول تقسیم کرنے کے7 دن بعد چارج فریم ہوگا، آپ کو اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کرنا ہوگا۔

بشریٰ بی بی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے عدالت کا آگاہ کیا کہ ملزمہ بشریٰ بی بی نے آج عدالت پیش ہونا ہے، عدالت کا کیا آرڈر ہے؟ وہ اڈیالہ یا کچہری پیش ہوں۔

سینئر سول جج قدرت اللہ نے حکم دیا کہ ملزمہ آج عدالت میں پیش ہوں۔ عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا۔

imran khan

bushra bibi

Nikah Case

IMRAN KHAN Adiyala Jail