Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے علاقےکورنگی نمبر ڈھائی کے نالے میں آگ لگ گئی

آگ کے شعلے اوپر سڑک تک آرہے ہیں، ریسکیو
شائع 22 دسمبر 2023 10:37am
فوٹو:سوشل میڈیا
فوٹو:سوشل میڈیا

کورنگی نمبر ڈھائی کے نالے میں آگ لگ گئی ہے، اور ریسکیو کا کہنا ہے کہ آگ اس قدر شدید ہے کہ اس کے شعلے سڑک تک آرہے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر ڈھائی کے نالے میں آگ لگ گئی ہے، مبینہ طور پر یہ آگ نالے کے اوپر سے گزرنے والی گیس لائن میں لگی ہے۔

ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے، لیکن آگ اس قدر شدید ہے کہ اس کے شعلے اوپر سڑک تک آرہے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی انتظامیہ کو مطلع کردیا گیا ہے۔

Karachi Police

fire brigade

Fire brigade officials

Fire in Korangi drain