Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

غیر قانونی بھرتیاں، محمد خان بھٹی سمیت 15 افسران کیخلاف کارروائی کیلئے کمیٹی قائم

سبطین خان نے چیف سیکرٹری پنجاب کو باضابطہ آگاہ کردیا
شائع 22 دسمبر 2023 10:29am

پنجاب اسمبلی میں بھاری معاوضہ لےکربھرتیوں کے معاملے پر محمد خان بھٹی سمیت 15 افسران کے خلاف کارروائی کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی سبطین خان نے محمد خان بھٹی سمیت 15 افسران کے خلاف کارروائی کے لیے ایڈیشنل چیف سیکرٹری احمد رضا سروسرکی سربراہی میں کمیٹی قائم کی۔

صوبائی اسمبلی میں بھاری معاوضہ لیکر بھرتیوں کے معاملے پر کارروائی کے کے لیے قائم کی گئی کمیٹی کے دیگر ممبران میں بابر امان، سیکرٹری خصوصی تعلیم صائمہ سعید بھی شامل ہیں۔

کمیٹی60دن میں اپنی رپورٹ مکمل کرے گی جس کے قیام کے بارے میں سبطین خان نے چیف سیکرٹری پنجاب کو باضابطہ آگاہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

پنجاب اسمبلی بھرتیاں کیس: اینٹی کرپشن عدالت سے منظور پرویز الٰہی کی ضمانت غیر مؤثر

جعلی بھرتیوں کا کیس: سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین پھر گرفتار

واضح رہے کہ غیر قانونی بھرتیوں میں مرکزی کردارعنایت اللہ لک اورممتاز حسین نےادا کیا، عنایت اللہ لک نے اپنے بیٹے کو بھی پنجاب اسمبلی میں بھرتی کرایا، وہ اس وقت سلیکشن کمیٹی کے ممبر اور ممتاز حسین سیکرٹری تھے۔

پنجاب اسمبلی میں جعلی بھرتیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی، سابق سیکرٹری پنجاب اسمبلی رائے ممتاز حسین سمیت دیگر افراد گرفتار بھی ہوئے تھے۔

punjab assembly

sibtain khan