Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پانی میں زیادہ دیر رہنے سے انگلیوں پر جھریاں کیوں آتی ہیں؟

تحقیق نے اس سے متعلق لگائے گئے تمام اندازوں کو غلط ثابت کردیا
اپ ڈیٹ 22 دسمبر 2023 11:29am
تصویر: کلیو لینڈ کلینک
تصویر: کلیو لینڈ کلینک

پانی میں زیادہ دیر تک انگلیوں کے بھیگے رہنے کے بعد انگلیوں پر جھریوں کا آنا عام ہے لیکن اس کے پیچھے چھپی حقیقت کا شاید ہی کسی کو علم ہو۔

کلیو لینڈ کلینک میں شائع ایک تحقیق نے اس سے متعلق لگائے گئے تمام اندازوں کو غلط ثابت کردیا، دراصل اس کی وجہ انسانی جسم کا اعصابی نظام ہوتا ہے۔

انگریزی زبان میں پانی کے سبب انگلیوں پر جھریاں آنے کے اس عمل کو ’aquatic wrinkling‘ کہا جاتا ہے۔

کچھ لوگ ان جھریوں کو جلد میں پانی کے جذب ہونے کی وجہ قرار دیتے تھے جبکہ اس پر کیے گئے کئی مطالعات نے اس حقیقت کو غلط ثابت کردیا۔

پانی میں زیادہ دیر تک بھیگے رہنے کی وجہ سے انگلیوں پر آنے والی ان جھریوں کے پیچھے دراصل اعصابی نظام چھپا ہوتا ہے۔

جب انگلیاں پانی میں زیادہ دیر تک رہتی ہیں تو اعصابی نظام جلد کی اوپری تہوں میں خون کی نسوں میں تھوڑا تغیر لے آتا ہے۔ جو انگلیوں کی جلد کے سکڑنے اور جھریوں کی صورت میں نمودار ہوتا ہے۔

محققین کے مطابق انگلیوں کے لیے اس کے بعد گیلی اشیاء کو بہتر طریقے سے سنبھالنے میں کافی آسانی ہوتی ہے۔

تحقیق نے یہ بھی واضح کیا کہ جھریاں پڑنے کا یہ عمل ایک خود مختاراور مضبوط اعصابی نظام کے تحت ہوتا ہے۔

جن کی انگلیوں میں کسی بھی قسم کی اعصابی حسیات کا نقص ہو تو یہ جھریاں ان کی انگلیوں پر نمودار نہیں ہوتی۔

لیکن جب جلد خشک ہوجاتی ہے تو یہ جھریاں خود ہی ختم ہوجاتی ہیں۔

lifestyle

Human Body

Water

Research report

Skin

Fingers

Prunes

Bath