Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی نے آواز بلند کردی۔’بلے کا انتخابی نشان نہ ملنے پر پی ٹی آئی کو نقصان ہوگا‘

لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہیں ملے گا، محمود مولوی
شائع 21 دسمبر 2023 11:43pm
Did not work in Karachi during Nawaz Sharif’s govt?| Aaj Exclusive | Aaj News

پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ بلے کا انتخابی نشان نہ ملنے پر پی ٹی آئی کو نقصان ہوگا۔ استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماء محمود مولوی کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہیں ملے گا۔

آج نیوز کے پروگرام ”آج ایکسکلیوژو“ میں گفتگو کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر ہم سب افسردہ ہیں، ہم اپنی افواج کےخلاف اپنے لوگوں کو کھڑا نہیں کرسکتے، ایسا نہیں کہ پی ٹی آئی میں سب پاکستان کے خلاف ہیں، 9 مئی کے واقعات میں ملوث افرادکیخلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ہم کسی بھی جماعت کو دبانے کے حق میں نہیں ہیں، ’ہمیں تیر کا نشان نہیں ملا تو سب پریشان ہوگئے تھے، انتخابی نشان نہ ملنے سے ووٹرز پر بڑا فرق پڑتا ہے، بلے کا انتخابی نشان نہ ملنے پر پی ٹی آئی کو نقصان ہوگا‘۔

شہر قائد کے حوالے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کراچی سے شکایت نوازشریف اور بانی پی ٹی آئی کو ہے، شہر کے لوگ انہیں ووٹ نہیں دیتے، وفاق کی جانب سے کراچی کیلئے منصوبہ بندی ہی نہیں ہوتی۔

رہنماء پیپلزپارٹی نے کہا کہ سربراہ پی ٹی آئی نے 3 سال میں صرف ایک دورہ کراچی کیا، کےفور کا منصوبہ رکنے کی وجہ سےعوام کو پانی نہیں مل سکا، ایم کیوایم نے پی ٹی آئی دور میں آواز نہیں اٹھائی۔

’بلے کا نشان نہ ملا تو پی ٹی آئی کے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے‘

استحکام پاکستان پارٹی کے رہنماء محمود مولوی نے ”آج ایکسکلیوژو“ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کو بلے کا نشان نہیں ملے گا، بلے کا نشان نہ ملا تو پی ٹی آئی کے امیدوار آزاد حیثیت سے الیکشن لڑیں گے۔

انھوں نے کہا کہ انتخابات میں بلا نہیں ہوگا تو فرق پڑے گا۔ بلے کا نشان نہ ملنا پی ٹی آئی کے لئے سیٹ بیک ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک میں غریب کیلئے الگ اور امیر کیلئے الگ قانون ہے، امیر کیلئے رات کو بھی عدالت کھل جاتی ہے، غریب کو 2 سال میں بھی تاریخ نہیں ملتی۔ افواج کےخلاف جانے کا مطلب ملک کیخلاف جانا ہے۔

رہنماء آئی پی پی نے کہا کہ کراچی کے ساتھ صحیح سلوک نہیں کیا جاتا، ایم کیو ایم ہر وفاقی حکومت کے ساتھ رہی، کراچی کو وہ درجہ نہیں مل سکا جس کا شہر حقدار ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما نہال ہاشمی نے کہا کہ وکلاء عام آدمی سے زیادہ سیاسی شعور رکھتے ہیں، پی ٹی آئی نے عجلت میں انٹرا پارٹی الیکشن کروایا، پی ٹی آئی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے۔

انھوں نے کہا کہ کراچی میں نوازشریف کے دور میں امن قائم ہوا، پورا شہر امن کا مطالبہ کررہا تھا، آپریشن تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر شروع کیا گیا تھا، نوازشریف نے بند کارخانوں کو بجلی دی، تاہم ووٹ دیتے وقت لوگ کسی اور کو چن لیتے ہیں۔

pti

Pakistan People's Party (PPP)

Election Commission of Pakistan (ECP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Election 2024