Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وفاقی بیور و کریسی میں اکھاڑ بچھاڑ، پاور سیکرٹری راشد محمود کو عہدے سے ہٹا دیا

ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے اسد رحمان گیلانی ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات
شائع 21 دسمبر 2023 09:15pm
وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،  پاور سیکرٹری راشد محمود کو عہدے سے ہٹا دیا۔ فوٹو ــ اے پی پی
وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے، پاور سیکرٹری راشد محمود کو عہدے سے ہٹا دیا۔ فوٹو ــ اے پی پی

وفاقی بیوروکریسی میں اکھاڑ بچھاڑ کے بعد پاور سیکرٹری راشد محمود لنگڑیال کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے اسد رحمان گیلانی کو ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔

نگراں وفاقی حکومت کی جانب سے بیوروکریسی میں اعلیٰ سطح پر اکھاڑ بچھاڑ کی گئی ہے۔

سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال کو عہدے سے ہٹا کر ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت صنعت و پیداوار تعنیات کر دیا گیا ہے، جبکہ اسد رحمان گیلانی کو ایڈیشنل سیکرٹری انچارج پاور ڈویژن تعنیات کر دیا گیا ہے۔

اسد رحمان گیلانی اس سے قبل ایڈیشنل سیکرٹری انچارج وزارت صنعت و پیداوار خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے افسران کے تبادلوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

Caretaker government

establishment division

Transfer posting