Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی پارلیمنٹرین میں اہم جماعت ضم ہوگئی، پرویز خٹک نے اہم اعلان کردیا

انتخابات اپنے وقت پر ہونگے احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں، پرویز خٹک
شائع 21 دسمبر 2023 07:58pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کے چیئرمین پرویز خٹک نے قومی اسمبلی کے ایک اور دو صوبائی حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

پشاور میں پرویز خٹک کی زیر صدارت منعقدہ تقریب کے دوران پختونخوا قومی موومنٹ نے پی ٹی آئی پی میں ضم ہونے کا اعلان کیا۔

پختونخوا قومی موومنٹ کے صدر اکبر خان ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین میں شامل ہوگئے۔

اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبے کے حقوق حاصل کرنے والوں کا ساتھ دینگے۔

انھوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی جمع ہورہے ہیں، ہم 70 فیصد سیٹوں پر امیدوار سامنے لائینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابات اپنے وقت پر ہونگے احتجاج کا کوئی فائدہ نہیں، چیف الیکشن کو کوئی بھی نہیں ہٹا سکتا ہے۔

Pervez Khattak

Political Parties

Election 2024