Aaj News

اتوار, جنوری 05, 2025  
04 Rajab 1446  

غلط کھلاڑی کے انتخاب پر پنجاب کنگز کی وضاحت سامنے آگئی

پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا نے غلط کھلاڑی کو آکشن میں خرید لیا تھا
شائع 21 دسمبر 2023 03:53pm
فوٹو:سوشل میڈیا
فوٹو:سوشل میڈیا

گزشتہ روز پنجاب کنگز کی شریک مالک اداکارہ پریتی زنٹا نے غلط کھلاڑی کو آکشن میں خرید لیا تھا، جس پر ٹیم کے سی ای او نے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔

کنگز الیون پنجاب کے سی ای او ستیش مینن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ انڈین پریمیئر لیگ (IPL) کی فہرست میں دو کھلاڑیوں کے ایک جیسے ناموں سے الجھن پیدا ہوئی۔

ستیش مینن کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ششانک سنگھ کو اپنے بیڑے میں میں شامل کرلیا گیا ہے، کیوں کہ انہوں نے کچھ قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہم ان کی صلاحیتوں کو سامنے لانے اور اس سے استفادہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر آئی پی ایل 2024 کے آکشن کی ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجاب کنگز کی شریک مالک اداکارہ پریتی زنٹا نے غلط کھلاڑی کو آکشن میں خرید لیا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آئی پی ایل ایکشن کے دوران آرگنائزر نے ششانک سنگھ نامی کے لیے ابتدائی بولی 20 لاکھ روپے کی لگائی تو پنجاب کنگز کی جانب سے پریٹی زنٹا نے اپنا کارڈ دکھاکر خرید لیا لیکن کچھ ہی دیر میں انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا تاہم جب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

پریتی زنٹا نے کھلاڑی کی نیلامی کے لیے پیڈل اٹھایا اور آرگنائزر نے پلئیر کے پنجاب کنگز میں شمولیت کا اعلان کردیا تاہم انہوں نے فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی تو میزبان کی جانب سے انکار کردیا گیا جس کے بعد وہ کھلاڑی پنجاب کنگز کا حصہ بن گیا۔

مزید پڑھیں: آئی پی ایل کے اس لوگو میں کس مسلمان کھلاڑی کی تصویر ہے؟

کنگز کی فرنچائز کے اعلیٰ عہدیداران نے میزبان ملیکا کو کہا کہ ششانک سنگھ کی خریداری کیلئے بولی لگی تو آپ کو انکے ساتھ ہی جانا ہوگا۔

IPL

ipl 2024 auction