Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

’یہ عُمرہ کر کے آئی ہیں‘، سوشل میڈیا صارفین نے فریال محمود اور عُشنا شاہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

فلم چکڑ کے پریمیئر میں معروف شوبز شخصیات کی شرکت
شائع 21 دسمبر 2023 03:44pm
اسکرین گریب: انستاگرام
اسکرین گریب: انستاگرام

پاکستانی فلم ’چَِکڑ‘ کے پریمیئر میں شرکت کرنے والی پاکستانی اداکارائیں عُشنا شاہ اور فریال محمود تنقید کی زد میں آگئیں۔

گزشتہ روز فلم چِکڑکے پریمیئر کی تقریب منعقد کی گئی تھی جس میں کئی شوبز شخصیات نے شرکت کی تھی۔

فلم میں پاکستانی اداکارعثمان مختار، عُشنا شاہ، نوشین شاہ اور فریال محمود اپنی اداکاری کے جوہردِکھائیں گی۔

پاکستانی اداکارہ عُشنا شاہ اور فریال محمود کی تقریب میں شرکت کے دوران کئی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

وائرل تصاویر میں عُشنا شاہ کو سیاہ رنگ کے گاؤن میں جبکہ فریال محمود کو سیاہ اور گلابی رنگ کے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے دونوں اداکاراؤں کو تقریب میں زیب تن کیے گئے لباس کے سبب کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک صارف نے پاکستانی اداکارہ فریال محمود کو شدید تنقید کی زد میں لے لیا۔

ایک صارف ان کے لباس سے خاصا ناخوش دکھائی دے رہے ہیں۔

ایک صارف نے حیران ہوتے ہوئے لکھا کہ ’یہ تو ابھی عمرہ کرکے آئی ہے‘۔

صارفین عُشنا شاہ سے کافی ناراض دکھائی دے رہے ہیں۔

Instagram

Viral Video

lifestyle

Ushna Shah

Pakistani movie

Viral Pictures

Faryal Mehmood

Chikkar

Film premiere