Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بی جے پی اکثریتی بھارتی پارلیمنٹ نے چیف الیکشن کمشنر لگانے کا اختیار حاصل کرلیا

متنازع بل منظور، سپریم کورٹ کے احکامات بھی نظر انداز
شائع 21 دسمبر 2023 02:59pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت کی پالیمنٹ نے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر اعلٰی عہدیداروں کی تعیناتی سے متعلق خاصا متنازع بل منظور کرلیا،

پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں منظور کیے جانے والے اس بل کا مقصد چیف الیکشنر اور دیگر الیکشن کمشنرز کی تعیناتی کو ٓریگیولیٹ کرنا ہے۔

یہ بل ایوان بالا راجیہ سبھا میں پہلے ہی منظور کیا جاچکا ہے۔ اپنے مندرجات کے حوالے سے یہ بل خاصا متنازع رہا ہے۔ اپوزیشن اس کی شدید مخالفت کرتی رہی ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں راجیہ سبھا میں اس بل کی منظوری کے موقع پر اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا تھا۔

اس بل میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کے تین ارکان کی تعیناتی کا نیا طریق کار وضع کیا گیا ہے۔ اس بل کے مندرجات سپریم کورٹ کی اس ہدایت کے یکسر منافی ہیں کہ الیکشن کمیشن کا انتخاب وزیر اعظم، اپوزیشن لیڈر اور چیف جسٹس آف انڈیا پر مشتمل پینل کرے۔

رواں سال مارچ میں یہ ہدایت جسٹس کے ایم جوزف کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے ایک آئینی بینچ نے کی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک پارلیمنٹ کوئی باضابطہ طریق کار طے نہیں کرلیتی تب تک الیکشن کمیشن کی اہم ترین تعیناتیاں ملک کی تین اعلیٰ شخصیات کے پینل کے ذریعے کی جائیں۔

Chief Election Commissioner

Lok Sabha