Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
03 Jumada Al-Awwal 1446  

جعلی کے بدلے اصلی نوٹ حاصل کیا جاسکتا ہے؟

کیا اسٹیٹ بینک جعلی نوٹ کے بدلے اصلی نوٹ دینے کا مجاز ہے؟
شائع 21 دسمبر 2023 02:06pm

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق گورنر سلیم رضا کا کہنا ہے کہ جعلی نوٹ کاغذ کا بس ایک ٹکڑا ہے اور کوئی ادارہ کسی کو جلعی نوٹ ملنے پر اس کے بدلے رقم نہیں دے سکتا۔

بی بی سی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سلیم رضا نے کہا کہ ریاست یا اس کا کوئی ادارہ جیسے کہ اسٹیٹ بینک، کسی ایسے شخص کو ازالے کے لیے پیسے نہیں دے سکتا، جسے جعلی نوٹ ملا ہو۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسٹیٹ بینک یہ کام شروع کرتا ہے تو کلیمز کا ایک لامتناہی سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

سابق گورنر کا کہنا تھا کہ اگر کسی شخص کو کوئی جعلی نوٹ ملتا ہے تو اس کا یہی طریقہ ہے کہ وہ اسے بینک کیشیئر کو دکھائے کیونکہ وہی اس نوٹ کی پہچان رکھتے ہیں۔

سلیم رخا کا مزید کہنا تھا کہ ’اگر دو افراد کے درمیان جعلی نوٹ کا لین دین ہوا ہو تو پھر یہ ایک قانونی معاملہ ہے جو عدالت میں طے ہو سکتا ہے‘۔

اس حوا؛لے سے بینکاری امور کے ماہر راشد مسعود عالم نے بی بی سی کو بتایا کہ اگر آپ بینک کے کیش کاؤنٹر پر ہی یہ دیکھ لیں کہ نوٹ جعلی ہے تو وہ نوٹ واپس ہوسکتا ہے، لیکن ایک بار بینک سے نکل گئے تو یہ ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’انفرادی سطح پر یہ جعل سازی کا کیس بن سکتا ہے جو قانونی طریقے کے مطابق چلایا جا سکتا ہے لیکن اس کے لیے ٹھوس شواہد ہونا ضروری ہیں۔‘

STATE BANK OF PAKISTAN (SBP)

fake Pakistani Currency

Fake Notes