Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملائکہ سے طلاق اور جارجیا سے بریک اپ کے بعد ارباز خان پھر سہرا باندھنےکیلئے تیار

ارباز اور شورہ خان کی شادی کی تقریب ممبئی میں ہوگی
شائع 21 دسمبر 2023 01:52pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

ملائکہ اروڑا سے راہیں الگ کرنے والے بالی ووڈ کے مقبول اداکار وفلمساز ارباز خان جلد سر پر ہرا سجانے والے ہیں، اداکار 24 دسمبر کو زندگی کی نئی شاہراہ پرقدم رکھیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکار میک اپ آرٹسٹ شورہ خان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں بندھیں گے۔

اس سے قبل اربازخان اورسابقہ گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی کے بریک اَپ کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ارباز خان اور شورہ خان کی شادی کی تقریب ممبئی میں منعقد ہوگی جس میں اس جوڑے کے اہلِ خانہ اور قریبی دوست احباب شرکت کریں گے۔

ارباز خان کی ہونے والی دلہن شورہ خان بالی ووڈ کی مقبول میک اپ آرٹسٹ ہیں۔ دونوں فلم ’پٹنہ شکلا‘ کے سیٹ پرایک دوسرے کو اپنا دل دے بیٹھے تھے۔

ارباز خان کی سابقہ گرل فرینڈ جارجیا اینڈریانی نے بھارتی اداکار سے اپنے بریک اَپ کی تصدیق کی تھی۔

ارباز خان کی پہلی شادی ملائکہ اروڑا سے دسمبر 1998 میں ہوئی تھی جو 19 سال بعد ختم ہوگئی تھی۔ اس جوڑے کا ایک21 سالہ بیٹا ارہان بھی ہے۔

Wedding

Bollywood actor

Second Marriage

healthy lifestyle

makeup Artist

arbaz khan

indian film Actor