Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

ن لیگ نے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کیلئےخط لکھ دیا

کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے امیدوار کو زیادہ وقت درکار ہے، خط
شائع 21 دسمبر 2023 01:13pm

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کے لئے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

مسلم لیگ ن الیکشن سیل کے سربراہ اسحاق ڈار نے پارٹی قائد کی ہدایت پر خط میں لکھا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے لئے تین دن ناکافی ہیں، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے امیدوار کو زیادہ وقت درکار ہے۔

مزید پڑھیں: جعلی شناختی کارڈز کی اسکروٹنی تک انتخابات ملتوی کرنے پر فیصلہ محفوظ

خط میں کہا گیا کہ امیدوار کو کاغذات کے لئے این او سیز لینے ہوتے ہیں اس لئے وقت میں اضافہ کیا جائے۔

خط میں درخواست کی گئی کہ اگر الیکشن کمیشن کاغذات جمع کرانے کیلئے دو دن کی توسیع کردے توامیدواروں کو آسانی ہو گی۔

Ishaq Dar

Letter

Election Commission of Pakistan (ECP)

PAKISTAN MUSLIM LEAGUE (PMLN)

Extension of date