Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سردیوں میں یہ 5 غذائیں آپ کے پیٹ کی چربی گھٹا سکتی ہیں

موسمِ سرما میں وزن میں اضافہ سب کا مشترکہ مسئلہ ہے
اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2023 01:46pm
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

موسمِ سرما میں اکثریت کو زیادہ بھوک لگنے کی شکایات رہتی ہیں جس کے سبب کھانا کھاتے ہوئے ہاتھ روکنا خاصا مشکل ہوتا ہے۔

سردیوں کی سوغات جیسے گاجر کا حلوہ اور مکھن سے بنا ساگ ہر گھر میں بڑے ذوق و شوق سے کھایا جاتا ہے۔

ایسی غذائیں کھانے سے وزن میں اضافہ بھی سب کا مشترکہ مسئلہ ہے اور بہت سے افراد موسمِ سرما میں غذاؤں کے انتخاب سے متعلق خاصا کشمکش میں دِکھائی دیتے ہیں۔

موسمِ سرما میں وزن کم کرنے کیلئے یہ غذائیں آپ کی خاصی مدد کریں گی جو انسانی صحت کیلئے بھی ہر طرح سے مفید ہیں۔

گاجر

موسمِ سرما میں گاجر کو اپنی غذا میں شامل کرنا انسانی صحت کیلئے ہر طرح سے مفید ہے۔ گاجروں میں موجود فائبر اور کاربوہائیڈریٹس کی کم مقدار وزن کم کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

سبز پتوں والی سبزیاں

طبی ماہرین موسمِ سرما میں زیادہ فائبر والی غذائیں جیسے سبز پتوں والی سبزیوں کو اپنی غذا میں شامل کرنے پر زور دیتے ہیں۔

پالک، سرسوں کے پتے اور میتھی کے پتے وزن میں کمی کیلئے بہترین غذائیں ہیں۔

مولی

مولی ایک کم کیلوری والی سبزی ہے جس میں فائبر کی مقدار سب سے زیادہ ہے۔ موسمِ سرما کی یہ سبزی وزن میں کمی کو آسان بناتے ہوئے انسانی صحت کو کئی فوائد پہنچاتی ہے۔

چقندر

چقندر میں سب سے کم کیلوریز اور فیٹس پائے جاتے ہیں۔ چقندر صحت کیلئے کئی طریقوں سے مفید ہے۔

صحت کے ماہرین وزن میں کمی کیلئے چقندر کو اپنی غذا میں شامل کرنے پر زور دیتے ہیں۔

امرود

امرود میں فائبر کی زیادہ مقدار ڈاکٹروں کی تجویز کردہ فائبر کی مقدار کا تقریباً 12 فیصد پورا کرتی ہے۔

سردیوں میں اس رس دار نرم پھل کو کھانا متوازن وزن کیلئے ایک بہترین انتخاب ہے۔

صحت

lifestyle

Winter Season

Benefits

healthy lifestyle

Foods

Weight management