Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

داؤد ابراہیم کی موت کے بھارتی دعوؤں پر ردعمل سے پاکستان کا انکار

پاکستان ہندو اور سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے، ممتاز زہرہ بلوچ
شائع 21 دسمبر 2023 12:41pm

دفتر خارجہ داؤد ابراہیم کی موت کے بھارتی دعوؤں پر ردعمل سے انکار کردیا ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ کا پاکستان کو فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت پر تشویش ہے اور ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری بہن بھائیوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے نگراں وزیر خارجہ نے بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورتحال سے متعلق خطوط لکھے اور انہیں مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے 166 ہندو یاتریوں کو ویزے جاری کیے، پاکستان ہندو اور سکھ یاتریوں کو خوش آمدید کہتا ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ رواں ہفتے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کویت کا ایک روزہ دورہ کیا اور امیر کویت کے انتقال پر حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے اظہار تعزیت کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ سے جب پاکستان میں داؤد ابراہیم کی موجودگی کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے بھارتی دعوؤں پر ردعمل سے انکار کردیا۔

Pakistan Foreign Office

Mumtaz Zahra Baloch