Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

دکی میں باراتیوں کی بس الٹ گئی، 5 جاں بحق 8 زخمی

زخمیوں میں زیادہ تر بچے شامل
شائع 21 دسمبر 2023 12:24pm

بلوچستان کی ضلع دکی کے علاقےغڑواس کے مقام پر گاڑی اُلٹ گئی۔ حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حادثے کا شکار گاڑی دکی سے بارات لے کر بارکھان جارہی تھی۔

جاں بحق افراد میں دو خواتین اور تین بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں زیادہ تر تین سال سے دس سال کے بچے شامل ہیں۔

لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بلوچستان

bus accident

Dukki