پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’ایکس‘ کی سروس ڈاؤن ہونے کے بعد بحال
پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ کے صارفین کو سروس میں خلل کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ایکس (ٹوئٹر) کے صارفین کی جانب سے کسی بھی پوسٹ کو دیکھنے کے لیے کلک کرنے کے باوجود پوسٹ دکھائی نہ دینے کا پیغام یا سادہ صفحہ دکھائی دیا۔
آج صبح سے ہی سوشل میڈیا صفحات پر ہیش ٹیگ ٹوئٹر ڈاؤن ٹرینڈ کررہا تھاجس پر صارفین نے اپنے تجربات شئیر کیے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس کے ڈاؤن ہونے پرکمپنی انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
روئٹرز کے مطابق صارفین کو ایکس پرو (سابقہ ٹویٹ ڈیک) پر بھی لوڈنگ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، صارفین کو ایپلیکیشن کھولتے ہی پوسٹس کا انتظار کرنے کی ہدایت کی جا رہی ہے۔
متعدد ممالک سے پلیٹ فارم پر مسائل کی 70 ہزار سے زائد رپورٹس موصول ہوئی ہیں، البتہ یہ پہلی بار نہیں ہوا جب سوشل میڈیا بپلیٹ فارم کو اس سال کسی بڑی بندش کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ایلون مسک کی ملکیت مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم کو مارچ، جولائی اور حال ہی میں اکتوبر سمیت متعدد بار بڑے پیمانے پر تکنیکی مسائل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
Comments are closed on this story.