Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈیرہ اسماعیل خان حملے کے ماسٹر مائنڈ سمیت 9 دہشتگرد گرفتار

حملے میں ملوث 6 دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔
شائع 21 دسمبر 2023 11:44am
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ڈیرہ اسماعیل خان حملے کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں سمیت 9 دہشتگرد گرفتار کرلیے گئے۔ حملے میں ملوث ماسٹر مائنڈ کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درابن سے جبکہ حملے میں ملوث 6 دہشتگردوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

سکیورٹی اداروں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ہفتہ قبل سکیورٹی فورسز کے کمپاؤنڈ پر ہونے والے حملے کے ماسٹر مائنڈ اور 7 سہولت کاروں سمیت 9 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں

ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گروں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان: ہتھالہ پولیس اسٹیشن پر کیاگیا دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش حملہ کرنے والے دہشتگرد حسن عرف شاکر کا تعلق افغانستان سے ہے، جس نے حملے سے قبل ویڈیو بھی جاری کی تھی جبکہ حملے میں ہلاک دوسرے خودکش حملہ آور صفت اللہ مروت کا تعلق امارت اسلامی افغانستان سے ہے۔

Dera Ismail Khan

Attack on Police Compound