Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سال 2023 خیبر پختونخوا کیلئے کتنا مہلک ثابت ہوا

صوبے میں 2022 کی نسبت 2023 میں دہشت گردی بڑھی، رپورٹ
شائع 21 دسمبر 2023 11:31am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

خیبرپختونخوا میں سال 2023 دہشتگردی کے حوالے سے تشویشناک رہا، سال بھر دہشتگردی کے 500 سے زائد واقعات ہوئے۔

رواں سال کےپی میں دہشت گردی کے واقعات میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں سمیت 455 افراد شہید ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں دہشت گردی کے 572 واقعات رونماء ہوئے جب کہ 2022 میں یہ تعداد 495 تھی۔

ان واقعات میں سب سے زیادہ جنوبی اضلاع متاثر ہوئے، ڈیرہ اسماعیل خان میں سب سے زیادہ 87 حملے ہوئے، اسی طرح قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں 79 جب کہ خیبرمیں 72 اور پشاور میں 52 دہشت گرد حملے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں مطلوب 152 دہشتگردوں کی فہرست جاری

خیبر پختونخوا: رواں سال کے پہلے چار ماہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ

دہشتگرد حملوں میں عام شہری، سیکورٹی فورسز اور پولیس سمیت 455 افراد شہید جب کہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہوئے جن میں سب سے زیادہ پولیس کے 179 اہلکار شہید اور 406 زخمی ہوئے۔

ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمران شاہد کے مطابق خیبر پختونخوا میں سال بھر ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں زیادہ تر افغان باشندے ملوث تھے۔

سال 2023 میں محکمہ انسداد دہشت گردی کے جانب سے 2000 سے زائد انٹیلجنس بیسٹ اپریشنز کئے گئے، جب کہ 38 خطرناک اور 800 سے زائد دہشت گرد گرفتار کیے گئے، 300 کے قریب کو مارا گیا اور اسی طرح 33 دہشت گردوں کو عدالتوں سے سزائیں ہوئی۔

KPK

terrorist attacks

CTD operation

KPK Police

Terrorist Arrested

Terrorism in Pakistan

Terrorists killed