Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: خودکشی کرنے والے اطالوی شہری کی پوسٹمارٹم رپورٹ منظر عام پر

لاش کو کتنا نقصان ہوا تھا؟
شائع 21 دسمبر 2023 10:30am

پشاور میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اطالوی شہری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پولیس کو موصول ہوچکی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اطالوی سیاح کی خودکشی کی تصدیق ہوگئی۔

پشاور میں سیاحت کیلئے آنے والے اٹلی کے شہری نے 3 دسمبر کو مبینہ طور پر خودکشی کی تھی۔ پولیس کے مطابق واقعہ مراد آباد میں پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق اطالوی سیاح عارضی طور پر نجی سوسائٹی کے فلیٹ میں مقیم تھا، جہاں اس کی لاش لٹکتی پائی گئی تھی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اطالوی شہری جوشوا موائسز ورگاس کی موت لٹکنے سے ہوئی، ان کی گردن کے گرد پھندے کا نشان پایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق لاش کے دائیں کان کے نیچے پھندے کی گرہ تھی، پھندے کے نیچے گردن کا پٹھا متاثر ہوا اور گردن کی ہڈی بائیں جانب سے فریکچر ہوئی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اطالوی شہری ٹینشن میں گولیاں استعمال کرتا تھا، متوفی کی شرٹ پر خون کے نشانات پائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لاش سڑنے اور منہ کی سوجن ایڈوانس اسٹیج پر تھی، ہاتوں کے انگوٹھے سیاہی مائل اور نیلا رنگ اختیار کرچکے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کے دستاویزات، موبائل سمز اور دیگر سامان پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

peshawar

Suicide

Italian Citizen