Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی میں سرد ہواؤں کی شدت بڑھ گئی، سردی میں مزید اضافے کا امکان

کراچی میں موسم سرد اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
شائع 21 دسمبر 2023 10:16am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کوئٹہ کی یخ بستہ ہواؤں نے کراچی کارخ کرلیا جس کی وجہ سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں موسم سرد اور خشک رہے گا، آج بھی تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے جب کہ آئندہ دنوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

گزشتہ روز کم سے کم پارا 11.5 ریکارڈ کیا گیا، ہواؤں کی رفتار4 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی جس میں نمی کا تناسب 49 فیصد تھا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جب کہ ماہ جنوری سے شہر میں سردی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

karachi

karachi weather

Met Office

Winter Season