Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

علی سفینہ نے وہاج علی کی نہیں ’بیٹ مین‘ کی نقالی کی تھی

اداکار نے ڈرامہ سیریل 'تیرے بن' کے مرتصم کی نقالی کے الزام پر دلچسپ حقیقت بتا دی
شائع 21 دسمبر 2023 11:11am
تصویر: فائل فوٹو
تصویر: فائل فوٹو

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکارعلی سفینہ نے سُپر ہٹ ڈرامہ ’تیرے بن‘ میں وہاج علی(مرتصم) کے ایک منظر کی نقالی کرنے سے متعلق وضاحت پیش کردی۔

اداکار نے امریکی نشریاتی ادارے کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی اور شوبز انڈسٹری سمیت کئی موضوعات پر گفتگو کی۔

علی سفینہ نے انٹرویو کے دوران یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے اپنے ڈرامے میں تیرے بن کے مرتصم (وہاج علی) کا مذاق نہیں اڑایا تھا۔

یمنیٰ زیدی کے ساتھ ڈرامہ ’تیرے بن‘ میں وہاج کا ایک سین سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا تھا جس میں انہیں سفید شال کندھوں پر ڈالے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس ڈرامے کے اس سین کے بعد علی سفینہ کے ایک ڈرامے کی قسط نشر ہوئی تھی جس میں انہوں نے پینٹ شرٹ کے اوپر ایک شال لے رکھی تھی۔

اس قسط کے بعد وہاج کے مداحوں کی جانب سے علی سفینہ کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

اداکار نے اس سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’سین میں ساتھی اداکارہ سے گفتگو کرتے ہوئے جب میں جانے لگتا ہوں تو کارٹون کریکٹر بیٹمین کی نقل کرتے ہوئے اسے پھیلا لیتا ہوں تو لوگوں کو یوں محسوس ہوا کہ میں نے وہاج کی نقل اتاری ہے مگر ایسا بالکل بھی نہیں‘۔

علی سفینہ نے مزید کہا کہ ’دراصل یہ شال والا سین ڈرامے کا حصہ نہیں تھا۔ ہوا کچھ یوں تھا کہ کراچی میں اچانک سے خوب سردی ہو گئی اور کھلی فضا میں سین شوٹ ہونا تھا، تو جیسے ہی میں کمرے سے باہر کی جانب آیا تو ٹھنڈ محسوس ہونے پر اداکارہ کی شال اوڑھ لی اور تو اور پینٹ شرٹ پر شال اچھی نہیں لگ رہی تھی‘۔

اداکار نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ’پھراچانک سے ذہن میں آیا کہ میرا یہ کردار مزاحیہ ہے تو میں اسے مشہور کارٹون کریکٹر بیٹ مین کے پروں کی طرح لے کر اوڑھنے لگا‘۔

واضح رہے کہ علی سفینہ کے مشہور پراجیکٹس میں ’سنو چندا 2‘، ’تعبیر‘، ’تاکے کی آئے گی بارات‘ اور ’جیسی آپکی مرضی‘ جیسے کامیاب ڈرامہ سیریل شامل ہیں۔

Interview

Pakistani Actor

lifestyle

شخصیات

voice of america

Wahaj Ali

showbiz celebrities

Tere Bin

Ali safina