Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Awwal 1446  

لیمینیشن پیپرز کی دستیابی، پاسپورٹ کا اجراء معمول پر آگیا

پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں تاخیر کے حوالے سے بے بنیاد خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، ترجمان ڈی جی آئی پی
شائع 21 دسمبر 2023 09:45am

اسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کے معاملے میں اہم پیشرف سامنے آئی ہے، امیگریشن اور پاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لیمینیشن پیپرز کا بندوبست کر لیا گیا ہے، جس کے بعد پاسپورٹ کا اجراء معمول پر آگیا ہے۔

ڈائریکٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس (ڈی جی آئی پی) کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی کی خصوصی کاوشوں کی بدولت پاسپورٹ کی پرنٹنگ کے عمل کو بہتر بنا دیا گیا ہے۔ پاسپورٹ کی پرنٹنگ کے لئے درکار لیمینیشن پیپر کا وافر مقدار کا بندوبست کر لیا گیا ہے اور اب پاسپورٹ کی پرنٹنگ کا عمل معمول کے مطابق جاری ہے۔‘

بیان میں کہا گیا کہ ’فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں جمع شدہ تمام درخواستیں تین کاروباری دنوں میں اور ارجنٹ پاسپورٹ کیٹگری میں جمع شدہ تمام درخواستیں پانچ کاروباری دنوں میں پرنٹ کی جا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ نارمل پاسپورٹ ایک ماہ کے اندر پرنٹ کئے جارہے ہیں۔‘

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ میں تاخیر کے حوالے سے بے بنیاد خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں اور انہیں نظر انداز کیا جائے۔

Passport Printing Issue

DGIP

Lamination Paper