Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’دونوں ایک جیسی ہیں‘، کرن اشفاق اور علیزے سلطان کی ملاقات تنقید کا نشانہ

دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی تصاویر شیئر کی تھیں
اپ ڈیٹ 21 دسمبر 2023 10:26am
تصویر: انسٹاگرام
تصویر: انسٹاگرام

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکارعمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق حسین ڈار اور فیروز خان کی اہلیہ علیزہ سلطان کا ایک ساتھ مل بیٹھنا بھی سوشل میڈیا پرتنقید کا نشانہ بن گیا۔

گزشتہ روز کرن اشفاق اور علیزہ سلطان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اسٹوری میں ایک دوسرے کی تصاویر شیئرکی تھیں۔

انسٹا اسٹوری میں دونوں سوشل میڈیا انفلوئنسرز کو ایک ساتھ ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

یہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں، تاہم صارفین کی جانب سے دونوں کرن اور علیزے دونوں کو ہی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’دونوں بیسٹیز میں اپنے سابقہ شوہروں پر طنز کرنے کا ہُنر ہے‘۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’دونوں ایک جیسی ہیں‘۔

ایک صارف نے کرن اشفاق پر علیزے کو ٹریننگ دینے کا الزام عائد کیا۔

ایک صارف نے دونوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’اپنے شوہروں سے شہرت لے کرالگ ہو جاتی ہیں‘۔

ایک صارف نے کہا کہ ’دونوں بیٹھ کر اپنے سابقہ شوہروں کی چغلیاں کریں گی‘۔

کرن اشفاق اور سیدہ علیزہ سلطان دو مشہور پاکستانی سوشل میڈیا انفلوئنسرز ہیں۔ علیزہ سلطان نے مقبول اداکار فیروز خان سے جبکہ کرن اشفاق نے عمران اشرف سے شادی کی تھی۔

دونوں جوڑوں نے خراب تعلقات کے باعث اپنی اپنی راہیں جدا کرلی تھیں۔

Feroze Khan

lifestyle

شخصیات

Imran Ashraf

Kiran Ashfaque

showbiz celebrities

Viral Pictures

Aliza Sultan

Instagram Story

Social media trolling

Imran Ashraf X Wife

Feroze Khan X Wife