Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق

مواچھ گوٹھ میں ڈکیتی واردات،مزاحمت پر دکاندار جاں بحق ہوگیا، پولیس
شائع 21 دسمبر 2023 08:32am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق نارتھ ناظم آباد فائیو اسٹار چورنگی کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت 55 سالہ معراج کے نام سے ہوئی۔

مواچھ گوٹھ میں جنرل اسٹور پر ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا، دو ملزمان نے اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر دکاندار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی میں فائرنگ کے دونوں واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

karachi

Karachi Police

Dacoits

Karachi Fire

killing in karachi