Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل

ڈیفنس سیونگز سرٹیکیٹس پر منافع کی شرح گزشتہ پر ہی برقرار
شائع 20 دسمبر 2023 09:23pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح میں ردوبدل کر دیا گیا ہے، ڈیفنس سیونگز سرٹیکیٹس پر منافع کی شرح گزشتہ پر ہی برقراررکھی گئی ہے۔

بہبود سیونگز سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح میں 24 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد بہبود سیونگز سرٹیفیکیٹ پر منافع کی شرح 16.3 فیصد سے کم ہوکر16.1فیصد ہو گئی ہے۔

نیشنل سیونگز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 96 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 16.1 فیصد سے کم ہوکر15.1 فیصد ہوگئی ہے۔

اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 160 بیسس پوائنٹس کی کمی کردی گئی ہے، اسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 18 فیصد سے کم ہوکر 16.4 فیصد، پنشنرز بینیفیٹس اکاؤنٹس پر منافع کی شرح میں 24 بیسس پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پنشنرز بینیفیٹس اکائونٹس پر منافع کی شرح 16.3 فیصد سے کم ہو کر16.1 فیصد ہو گئی ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق شارٹ ٹرم سیونگز سرٹیفیکیٹس پر منافع کی شرح میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کے بعد 21.8 فیصد سے کم ہوکر 20.8 فیصد ہوگئی ہے، ڈیفنس سیونگز سرٹیکیٹس پر منافع کی شرح گزشتہ پر ہی برقراررکھی گئی ہے۔