Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون نے اپنا حیرت انگیز پیشہ بتا کر شاہ رخ خان کو لاجواب کردیا

ایک مداح کی جانب سے محبت کے اظہار پر شاہ رخ خان ایک لمحے کے لیے خاموش
شائع 20 دسمبر 2023 08:15pm

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان حال ہی میں ایک مداح کے سوال کا جواب دینے کے بعد ایک لمحے کے لیے خاموش رہ گئے، شاہ رخ خان نے ڈنکی کی ایک تقریب میں دیشا نامی ایک مداح سے ان کے پیشے کے بارے میں پوچھا تھا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میں تم سے محبت کرتی ہوں۔

شاہ رخ خان اپنے سوال پر ایک مداح کے جواب کے بعد خاموش ہوگئے

شاہ رخ خان نے مداحوں سے بات چیت کے دوران پوچھا تھا کہ ’آپ کیا کرتی ہیں، دیشا؟ جس پر دیشا نے بغیر کہا کہ “میں تم سے محبت کرتی ہوں۔

مداح کے رد عمل نے سامعین کو حیران کر دیا۔

دریں اثنا شاہ رخ خان جو ایک سیکنڈ کے لیے تھوڑا سا حیران رہ گئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ بہترین تعلیمی قابلیت، ملازمت کی پروفائل اور زندگی ہے۔

دیشا نے کہا کہ میں مارکیٹنگ کا کام کرتی ہوں، جس کے بعد اداکار نے کہا کہ مارکیٹنگ وار کیٹنگ کا کام (مارکیٹنگ کے اس سارے کاروبار کو چھوڑ دیں)، تم بس مجھ سے محبت کرو یہ کافی ہے۔

وائرل ویڈیو پر مداحوں کا ردعمل

جیسے ہی یہ ویڈیو انٹرنیٹ پر اپ لوڈ ہوئی مداحوں نے اس پر پیار کی بارش کردی۔ ایک شخص نے کہا کہ وہ ساری زندگی اس کا انتظار کرتی رہی، ”اس میں کوئی شک نہیں کہ وہ مارکیٹنگ میں ہے“۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’وہی، دیشا، وہی۔‘ ایک اور شخص نے تبصرہ کیا کہ وہ بالی ووڈ کے مارکیٹنگ گرو ہیں۔

شاہ رخ خان 21 دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم ’ڈنکی‘ میں نظر آئیں گے۔ شاہ رخ خان کے علاوہ فلم میں تاپسی پنو اور وکی کوشل بھی اہم کردار وں میں نظر آئیں گے۔

Bollywood actor

Shahrukh Khan

King Khan

BOLLYWOOD STAR