Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سال 2024 میں کتنی چھٹیاں ہوں گی اور کب، کیلنڈر آگیا

آئندہ سال چھٹیوں کے حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا
اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2023 09:16pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل

وفاقی کابینہ ڈویژن نے سال 2024 میں ہونے والی چھٹیوں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

ملک میں آئندہ سال چھٹیوں کے حوالے سے وفاقی کابینہ ڈویژن نے اعلامیہ جاری کردیا ہے۔ درج ذیل کلینڈر کے ذریعے دیکھا جاسکتا ہے کہ 2024 میں ملک میں کون کون سے مواقع پر عام تعطیلات ہوں گی۔

چھٹی دن تاریخ
یوم کشمیر پیر فروری 5
یوم پاکستان ہفتہ 23 مارچ
عید الفطر بدھ، جمعرات، جمعہ اپریل 10، 11 اور 12
یوم مزدور بدھ 1 مئی
عید الاضحی پیر، منگل، بدھ جون 17، 18 اور 19
عاشورا منگل اور بدھ 16 اور 17 جولائی
یوم آزادی بدھ 14 اگست
عید میلاد النبی پیر 16 ستمبر
علامہ اقبال ڈے ہفتہ 9 نومبر
یوم قائد/کرسمس بدھ دسمبر 25
کرسمس کے بعد کے دن* ہفتہ دسمبر 26

آئندہ سال ہونے والی بینکوں کی چھٹیاں

بینکوں کی چھٹیوں کا بھی اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق یکم جنوری کو بینکوں کی چھٹی ہوگی، اختیاری چھٹیوں کے حوالے سے یکم جنوری کو نئے سال کی اختیاری چھٹی ہوگی۔

holiday