Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نوجوان نے گھریلو تنازعے پر بھابھی اور اس کی بہن کو قتل کرکے خودکشی کرلی

ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر اسپتال منتقل کر دی گئی
شائع 20 دسمبر 2023 06:14pm
فوٹو:فائل
فوٹو:فائل

گھریلو تنازعہ پر ملزم نے فائرنگ کرکے بھابھی اور اس کی بہن کو قتل کر کے خود کشی کرلی۔ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر اسپتال منتقل کر دی گئی۔

پولیس حکام کے مطابق ملتان کے علاقے چکی لوہاراں میں نوجوان نے طلاق کی رنجش پر بھابھی اور اس کی بہن کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

حکام نے بتایا کہ فائرنگ کے بعد فرار ہونے والے ملزم نے علی الصبح خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کر لی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ملزم کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد پولیس مزید تحقیقات کرے گی۔

Target Killing

rescue 1122

multan police