Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی کرکٹر شاداب خان پنجاب پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی بن گئے

کبھی سوچا نہیں تھا کہ پنجاب پولیس کا حصہ بنوں گا، قومی کرکٹر
اپ ڈیٹ 20 دسمبر 2023 06:01pm
فوٹو — ایکس
فوٹو — ایکس

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان پولیس کا حصہ بن گئے، پنجاب پولیس نے شاداب خان کو اپنا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کی سنٹرل پولیس آفس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات ہوئی، اس دوران پنجاب پولیس نے کرکٹر شاداب خان کو اپنا برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا۔

کرکٹر شاداب خان نے پنجاب پولیس کا یونیفارم زیب تن کیا جبکہ آئی جی اور ایڈیشنل آئی جی پنجاب نے شاداب خان کو اعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگائے۔

مزید پڑھیں

فاسٹ باؤلرحارث رؤف اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی بن گئے

سندھ پولیس نے فہد مصطفی کو ’ایس پی‘ بنا دیا

شاداب خان نے اعزازی ڈی ایس پی مقرر ہونے پر آئی جی پنجاب کو سلیوٹ بھی کیا۔

اس موقع پر کرکٹر شاداب خان نے کہا کہ پنجاب پولیس کی طرف سے برینڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا جانا میرے لیے اعزاز ہے، نہایت خوشی ہے کہ پنجاب پولیس کا حصہ بن رہا ہوں، کبھی سوچا نہیں تھا کہ پنجاب پولیس کا حصہ بنوں گا۔

Punjab police

shadab khan

dsp